ابنا: یہ حملہ گذشتہ جمعرات کی رات میں کیا گيا تھا جس میں چھپّن افراد ہلاک اور دو سو پندرہ دیگر زخمی ہوگئے تھے ہلاک ہونے والوں میں بعض غیر ملکی منجملہ جرمنی، ویتنام، فلپائن اور ہندوستان کے شہری بھی شامل ہیں۔اس حملے کے بعد یمنی فوجیوں اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔یمن کی وزارت دفاع کے مطابق جمعرات کے روز کا حملہ، یمن میں بحران کے آغاز یعنی گذشتہ اٹھّارہ مہینوں کے دوران کا ابتک کا سب سے شدید حملہ رہا ہے۔......./169
6 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486634
یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی وزارت دفاع پر حملہ کرنے والے عناصر، سعوی عرب سے تعلق رکھتے ہیں۔